لاہور(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں ہفتہ کے روز 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق مجرمان نے نارووال میں دیرینہ دشمنی پر6مخالفین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔قبل ازیں مجرموں کے والدین اور بہنوں کو آخری ملاقات کرائی گئی۔لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔یا درہے کہ انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت کے جج شہباز علی پراچہ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید دو مجرمان ناصر اور طاہر کے دوسری بار بلیک وارنٹ جاری کئےتھے۔