گجرات (نمائندہ جنگ) سرکاری تعلیمی اداروں میں غیر حاضر طلبہ کے والدین کو آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیلی فون پیغام کے ذریعے ہی ان والدین کو بچوں کے اس روز کے ہوم ورک بارے بھی آگا ہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت جامع ہائی سکول میں سرکاری سکولوں کے سربراہان کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او ایلیمنٹری محمد پرویز، ڈی ڈی او سیکنڈری چوہدری اورنگزیب بھی موجود تھے۔