• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج گرہن 2020: حقائق، دقیانوسی خیالات اور حفاظتی اقدامات

یہ بھی دیکھئے: پاکستان میں سورج کو گرہن لگ گیا


آج دُنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں 2020ء کا پہلا سورج گرہن ہوگا جو کہ پاکستان میں آج صبح 9 بج کر 26 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگیا، مکمل گرہن لگنے کے بعد سورج روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے حوالے سے کچھ حقائق ایسے ہیں جن کے بارے میں جاننا ہر ایک کے لیے بےحد ضروری ہے تاکہ سورج گرہن کے دوران خود کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔

سورج گرہن کے حقائق اور دقیانوسی خیالات:

سورج گرہن کی سرخ شعاعیں اندھے پن کا سبب بن سکتی ہیں:

ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی روشنی ہمارے لیے غیر محفوظ ہوتی ہے اور اس کا سب سے زیادہ خطرہ ہماری آنکھوں کو ہوتا ہے کیونکہ سب سورج کا گرہن لگتا ہے تو اس دوران سورج سے الٹروائیلٹ اور انفراریڈ نامی سرخ شعاعیں نکلتی ہیں جو انسانی آنکھوں کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔

گرہن کے دوران سورج کی روشنی دیکھنے سے یہ ہماری آنکھ کے ریٹنا اور قرنیہ کو جلا سکتی ہے جس سے ہماری آنکھوں کو بہت بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ واقعی سورج گرہن دیکھنا چاہتے ہیں تو خصوصی شمسی فلٹرز کو استعمال کریں اس سے آپ کی آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچے گا اور آپ باآسانی براہ راست سورج گرہن بھی دیکھ سکیں گے۔

کیاحاملہ خواتین کیلئے سورج گرہن نقصان دہ ہے؟

یہ بات عام ہے کہ بڑے بوڑھے کہتے ہیں حاملہ خواتین کو سورج گرہن نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ اس سے ان کے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف دقیانوسی خیالات ہیں ان میں کوئی حقیقت یا سچائی موجود نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا حاملہ خواتین پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ یہ بات تو درست ہے کہ سورج گرہن کے دوران گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے کیونکہ اس کے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں لیکن یہ کہنا کہ یہ صرف حاملہ خواتین پر مرتب ہوتے ہیں تو یہ بات غلط ہے۔

کیا سورج گرہن کے دوران کھانا نہیں پکانا چاہیے؟

کہا جاتا ہے کہ سورج گرہن کے دوران جو بھی کھانا پکایا جائے گا تو وہ زہریلے کھانے میں تبدیل ہوجائے گا یہاں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خیالات اس یقین پر مبنی ہیں کہ گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی شعاعیں خطرناک ہوتی ہیں جو ہمارے کھانے کو خراب کر سکتی ہیں لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ شعاعیں صرف اسی کھانے پر اپنے نقصانات مرتب کرے گی جو سورج گرہن کے دوران پکایا ہوگا۔

ماہرین نے کہا کہ اگر یہ شعاعیں کھانے پر اپنے اثرات مرتب کرے گی تو تمام کھانوں کی اشیاء پر کرے گی صرف چند مخصوص کھانوں پر نہیں، اُنہوں نے کہاکہ ہم نے ابھی تک ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا ہے کہ جب سورج گرہن کی وجہ سے کھانا زہریلا ہوا ہو۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف لوگوں کے اپنے بنائے ہوئے خیالات ہیں اس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں ہے۔

سورج گرہن دیکھنے کے حفاظتی اقدامات:

  • سورج گرہن دیکھتے وقت شمسی فلٹرز کا استعمال کریں اور شمسی فلٹرز یا شمسی گلاس کے استعمال سے پہلے ایک بار اچھی طرح ان کا معائنہ کرلیں کہ عینک میں کوئی سوراخ وغیرہ موجود نہ ہو۔
  • اگر آپ پہلے سے ہی عینک لگاتے ہیں تو آپ سورج گرہن دیکھتے وقت اس پر شمسی فلٹرز یا گلاس لگالیں۔
  • کیمرہ، دوربین یا دوسرے آپٹیکل آلات کے ذریعے گرہن کے وقت سورج کی طرف نہ دیکھیں۔
تازہ ترین