سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نیر بخاری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید آج بھی جمہوری پاکستان کی پہچان ہیں
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو بے مثال رہنما تھیں، بی بی شہید نے جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کیلئے تاریخی جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بی بی کے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کی فکر پر قائم ہے، قومی رہنما نے انسانیت دشمن دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ زبردستی نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔