گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر2کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ نفرت انگیز تقاریر میں گرفتار 5علماء کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ملزمان پر الزام تھا کہ ملزمان نے مختلف مساجدوں میں نفرت انگیز اور فرقہ واریت پھیلانے پر تقریر کی تھی۔