• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں توسیع کیلئے مزید 31کنال اراضی ایکوائر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں توسیع کیلئے مزید 31کنال 2مرلہ اراضی ایکوائر کی جا رہی ہے جس کیلئے پنجاب بجٹ میں 140ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور بنچوں میں تعمیراتی کام کیلئے 500ملین کے منصوبہ میں یکم جولائی سے شروع ہونیوالے مالی سال کے دوران مزید 50ملین خرچ کئے جائیں گے۔ اب تک منصوبہ پر 175ملین روپے لگ چکے ہیں۔ راولپنڈی بنچ میں ججز سوئٹس کیلئے 75ملین کے منصوبہ میں 20ملین مختص کئے گئے ہیں۔ ججز ریسٹ ہائوسز میں چار سویٹس کی اپ گریڈیشن پر 13اعشاریہ 807ملین الگ سے خرچ کئے جائینگے۔
تازہ ترین