سرگودھا میں کورونا میں مبتلا میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سکندرصالح انتقال کرگئے۔ وہ تحصیل اسپتال نوشہرہ خوشاب میں تعینات تھے۔
ڈاکٹر سکندر 2 روز سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات کے مطابق ڈاکٹر سکندر صالح ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں دو روز سے زیر علاج تھے، دوران علاج ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سکندر صالح ڈیڑھ ماہ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال جوہر آباد میں بھی زیر علاج رہے۔
پی ایم اے کے مطابق سرگودھا میں کورونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کے 39 ملازمیں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔