پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس سے شہر میں لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر میں مزید دو علاقوں فیز 7 حیات آباد اور مندی حسن خیل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس سے شہر میں لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقے مکمل سیل ہوں گے۔
ان علاقوں میں صرف ضروری اشیائے خورونوش، میڈیسن اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جہاں عمل درآمد کے حوالے سے علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔