• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ ایک روز قبل راولپنڈی میں ہوئے تھے۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حارث رؤف، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر عماد وسیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ دونوں کرکٹرز 24 جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’انتظامات یقینی بنانے کے بعد ہی دورہ انگلینڈ کی ہامی بھری‘

دوسری جانب پی سی بی نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹرز کو سیلف آئسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤوف، حیدر علی اور شاداب خان کے علاوہ عماد وسیم اور عثمان شنواری کے کورونا ٹیسٹ اتوار کو راولپنڈی میں ہوئے تھے، ان میں سے تین کھلاڑیوں حارث رؤوف، شاداب خان اور حیدر علی کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، فاسٹ بولر عثمان شنواری اور عماد وسیم کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی 24 جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب پیر کو شان مسعود، سرفراز احمد، اسد شفیق اور فواد عالم کی ٹیسٹنگ کراچی میں ہوئی، ٹیسٹ دینے والوں میں سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی شامل تھے۔

کپتان اظہر علی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اینٹی باڈی ٹیسٹ بھی لئے گئے ہیں، قومی کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین کی دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں ہو گی، شعیب ملک کا اسکواڈ کے ساتھ کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں ہوا، اُن کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔

تازہ ترین