کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ہاکی میں اچھے نتائج کے لئے لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں قومی ہاکی ٹیم اور کھیل میں بہتری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، حکومت کھیل کے لئے خصوصی بجٹ مختص کرے ور اسے حکومت کا نمائندہ ہی فیڈریشن کے ساتھ مل کرہاکی میں بہتری پر استعمال کرے، وہ وڈیو لنک کی مدد سے میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 300کھلاڑی اب ہمارے پول میں شامل ہیں ۔ ڈیپارٹمنٹس ٹیموں کی بحالی لازمی ہے۔ ولڈ ہاکی فیڈریشن نے فائیو اے سائیڈ انڈور اور آئوٹ ڈور ولڈکپ کے انعقاد کا اعلان کرچکی ہے مگر ہماری تیاری ابھی شروع تک نہیں ہوئی ہے۔