• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فورمنصوبہ کیلئے پرعزم، کام سندھ حکومت کی ذمہ داری، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ(کے فور) کے حوالے سے اپنے عزم پر پوری طرح کاربند ہے ، وفاقی حکومت کے فور منصوبہ کی اہمیت سے آگاہ ہے تاہم منصوبہ پر کام صوبائی حکومت کا دائرہ کار ہے جس کو جلد از جلد تکمیل کی ضرورت ہے تاکہ کراچی کے شہری پانی فراہم ہو سکے،، وزیر اعلیٰ سندھ کے پراجیکٹ کو لپیٹنے بارے بیان پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کے فورمنصوبہ پر تاخیر ڈیزائن سے متعلق معاملات کے باعث ہے، منصوبہ بندی کمیشن نے اپنے حصے کی رقم آئندہ پی ایس ڈی پی میں مختص کر دی ،کام سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت اس پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے حکومت سندھ کیساتھ رابطے میں ہے تاہم صوبائی حکام ابھی تک نظر ثانی شدہ منصوبے کی دستاویز تیار کرنے میں ہی مصروف ہیں ، منصوبے پر کچھ وقت کیلئے تاخیر ڈیزائن سے متعلق معاملات کے باعث ہے،صوبائی حکومت سکیم کے اصل ڈیزائن کیلئے نیسپاک سے ڈیزائن تیار کرایا اور نظر ثانی شدہ ڈیزائن مکمل کر کے کراچی واٹر بورڈ میں جمع کرایا ، سندھ حکو مت نے نومبر 2019 میں تکنیکی کمیٹی قائم کی ، کمیٹی نے صوبائی حکو مت کو رپورٹ جمع کرا دی ۔
تازہ ترین