کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے پاکستان پر 3-5 سے ہاتھ صاف کرکے سلور جوبلی سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کو میچ میں گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم کھلاڑی ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ گرین شرٹس 8 پنالٹی کارنر پر صرف دو گول بناسکی جبکہ نیوزی لینڈ نے 7 میں سے 3 پرگولز کئے۔گرین شرٹس کی جانب سے محمدارسلان قادر نے دو گولز کئے۔ آسٹریلیا نے ملائیشیاکو 1-5 سے اور کینیڈا نے جاپان کو 1-3 سے شکست دی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والےسلور جوبلی سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو میچز ڈرا کھیلنے کے بعدایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 3-5 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بلیک کیپس نے ایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے۔نیوزی لینڈ نے ابتدائی دونوں میچز ڈرا کھیلے تھے۔ 8 ویں منٹ میں محمدارسلان قادر نے شاندار گول کر کے پاکستان کو بلیک کیپس کے خلاف برتری دلائی لیکن تین منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے ا سٹیفن جونز نے گول کر کے مقابلہ 1 - 1 گولز سے برابر کر دیا۔ 19 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان سیمن چائلڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 2 - 1 گولز کی برتری دلا دی، دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم بلیک کیپس پر حاوی نظر آئی اور اس نے یکے بعد دیگرے 6 پنالٹی کارنرز حاصل کئے تاہم صرف ایک گول کر سکی۔ عرفان نے گول کر کے مقابلہ 2 - 2 گولز سے برابر کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں کیوی ٹیم چھائی رہی اور اس نے پنالٹی کارنر پر 3 گولز کر کے مقابلہ 3 - 2 گولز کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔نک ووڈ نے دو اور کین رسل نے ایک گول کیا۔ آخری کوارٹر کے 52 ویں منٹ میں پاکستان کے محمدارسلان قادر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 3-5گولز کر دیا۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم بلیک کیپس کے مضبوط دفاع نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے میچ 3-5گولز سے جیت لیا۔ اتوار کو پاکستان کا مقابلہ آ سٹریلیا سے، جاپان کا نیوزی لینڈ سے اور کینیڈا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔