• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان سرکل، بجلی چوروں اور بقایا جات کی ریکوری کیلئے ٹاسک فورس کا آپریشن

پشاور(نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کارروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،3 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک کنڈا ہٹایا،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،3 صارفین کے پی وی سی کو باہر منتقل کردیا گیا، تخت بھائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بھائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو تبدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہید آباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لونڈ خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمر آباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے، داود خان کلے، موتی بانڈا کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا۔
تازہ ترین