گوجرانوالہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں رہائش پذیر ملازمین اور مزدورں کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن علاقوں کے رہائشی ملازمین اور مزدورں کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین اور مزدور اگر کام پر نہ پہنچ پائیں تو انہیں غیر حاضر تصور نہیں کیا جائے گا، ایسے علاقوں کے رہائشی افراد کی غیر حاضری پر تنخواہوں میں کٹوتی بھی نہیں ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کا اطلاق مستقل، عارضی اور ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بھی ہو گا۔