کراچی(ایجنسیاں) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین بنیادی ڈھانچہ ہے ‘ اس سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے‘ آئین پر آنچ آئی تو وفاق خطرے میں پڑجائے گا‘ آرٹیکل 6 آئین کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے‘ حکومت اور سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ آرٹیکل 6 کو فاضل شق قرار دے کر آئین سے حذف کر دیا جائےکیوں جو آرٹیکل آئین کا تحفظ نہ کرسکے اسے ختم کردیناچاہئے‘جاگیرداروں اورمذہبی شدت پسندی نے معاشرے سے قوت برداشت ختم کردی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کو قومی عجائب گھر میں دو روزہ انٹرنیشنل صوفی کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔