• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں مقیم 165 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے

مشرق وسطیٰ میں مقیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 165 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یہ افراد نجی پرواز کے ذریعے کوئٹہ پہنچے ہیں۔

مشرق وسطیٰ سے کوئٹہ پہنچنے والے افراد کو محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک سے صوبے کے افراد کی واپسی کے آغاز پر وفاقی حکومت سےا ظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بیرون ممالک سے واپسی کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو مراسلہ لکھا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستانی سفارتخانوں کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین