• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے بارے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت، وفاق میں بیٹھے لوگ ہر بحران کو شدید کردیتے ہیں، آصف زرداری

بلوچستان کے بارے میں زیادہ احتیاط کی ضرورت، آصف زرداری


لاہور( این این آئی) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں جلد اچھا وقت آنے والا ہے ،مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلے بھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔

حکمراں نہ آئین ،نہ کسی اصول اور نہ ہی کسی تہذیب کو مانتے ہیںبلکہ ہر چیز توڑ پھوڑ دینا چاہتے ہیں‘وفاق میں بیٹھے لوگ سیاسی ادراک نہیں رکھتے، ہر بحران کو مزید شدید کر دیتے ہیں‘میں نے ٹڈی دل پر ایک سال پہلے وارننگ دی تھی لیکن ان کو سمجھ ہی نہیں آئی تھی۔

ریاست کو بلوچستان کے بارے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے‘اگر اکبربگٹی جیسا کوئی دوسرا واقعہ ہوگیا تو حالات کو سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا‘موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘زرداری نے کہاکہ بدقسمتی سے وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کی بجائے انہیں کمزور کررہی ہے۔

تازہ ترین