• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کے طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ بھی سامنے آگئی

جنید جمشید کے طیارہ حادثے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ بھی سامنے آگئی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چترال طیارہ حادثہ ،4برس بعد عبوری تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی‘ اس حادثے میں ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شہید ہوئے تھے ۔ اے ٹی آر طیارے کی تباہی کی اصل وجہ اس کے انجن میں مینوفیکچرنگ فالٹ اور غلط مینٹی نینس تھی جس کی ذمہ دار طیارہ ساز کمپنی ہے تاہم اس سے بھی زیادہ ذمہ دار پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہے جس نے طیارے میں نقائص کے باوجود اسے پرواز کرنے کی اجازت دی ،نشاندہی کے باوجود پی آئی اے حکام نے طیارے کو اگلی یعنی آخری پرواز کے لیے روانہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والے اے ٹی آر طیارے کی تباہی کی اصل وجہ اس کے انجن میں مینوفیکچرنگ فالٹ تھا ۔ حادثے کی کسی حد تک ذمہ دار پی آئی اے بھی ہے کہ اس نے مذکورہ طیاروں میں مطلوبہ تبدیلیاں وقت پر نہیں کیں اور طیارے میں فنی خرابی ہونے کے باوجود اسے پرواز کی اجازت دی ۔

تازہ ترین