• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں، کورونا کی علامات نہیں : محمد حفیظ

عالمی وبا کورونا کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور اُن میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر  نہیں ہوئی ہیں۔

کرکٹر محمد حفیظ نے کورونا کی تشخیص کے بعد ایک سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹوں میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں،  اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں، کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ دو ہفتوں سے رننگ، جم اور سخت ٹریننگ کرتے رہے ہیں، جس کے بعد اب وہ بہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ فیملی کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسکواڈ کے تین کرکٹرز کورونا کے شکار

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار

پی سی بی کے مطابق فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان شاداب خان، حارث رؤف، حیدر علی اور وہاب ریاض کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

تازہ ترین