پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مضافاتی علاقہ لڑمہ میں کیمیکل گڑ بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 ہزار کلو گرام کیمیکل گڑ ضبط کر لیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے میں کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر مضر صحت کیمیکل سے گڑ بنایا جا رہا تھا۔
اس موقع پر حکام نے 2 ہزار کلوگرام کیمیکل گڑ اور 700 کلوگرام چینی کی بوریاں بھی ضبط کر لی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری سے 400 کلوگرام کیمیکل کے ڈرم بھی برآمد کئے گئے ہیں چھاپے کے دوران فیکٹری مالک سمیت 7 ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔