• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان،12صدی پرانے صلیب نے یورپ کو متوجہ کردیا

پاکستان میں دریافت ہونے والے بارہ سو سالہ پرانے صلیب نے یورپ بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے. ماہرین کے مطابق یہ صلیب برصغیر میں پائے جانے والے سب سے بڑے صلیب میں سے یہ ایک ہے۔

ایک ماربل کا بنا ہوا عیسائی کراس صلیب جس کا خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 1200 سال سے زیادہ ہے اور اس کا وزن تقریبا تین ٹن ہے ، 14 جون کو شمالی پاکستان کے ہمالیہ پہاڑوں میں دریافت ہوا ہے۔

1200 سالہ پرانے صلیب کو  ناقابل یقین دریافت قرار دیا جارہا ہے، دنیا بھر سے لاکھوں افراد پاکستان ایک بڑی صلیب کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پاکستان میں دریافت کئے جانے والا صلیب افغانستان، چین اور بھارت کی سرحد پر ملک کے شمال میں گلگت بلتستان کے علاقے میں ہے۔

گلگت بلتستان وہ علاقہ ہے جو دریائے سندھ کے پار ہے اور ہمالیہ پہاڑوں کے دل میں واقع ہے، یہاں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ واقع ہے۔

اس خطے میں پہاڑی لوگ آباد ہیں جہاں کی آبادی 1.3 ملین باشندے ہے جن میں سے اکثریت مسلمان ہے۔

تازہ ترین