• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ اشرف کی بیٹی کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام سامنے آگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا سےصحتیاب ہونے والی اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی جانب سے والدہ کے لیے جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔انسٹاگرام پر مِنا طارق نے اپنی والدہ روبینہ اشرف کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے والدہ کی صحتیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔مِنا طارق نے لکھا کہ ’وہ عورت جسے میں والدہ کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اُس نےخود کو میرے پاس واپس لانے کے لیے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور بہادری سے یہ جنگ لڑی ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ میرے پاس بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں آپ نے مجھے کتنا کچھ سکھا دیا ہے۔روبینہ اشرف کی بیٹی نےلکھا کہ آپ ایک فائٹر ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ میری آپ سے محبت بڑھتی جائے گی۔مِنا طارق نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب جلدی گھر آجائیں، ہم آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

تازہ ترین