کراچی(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بھی دونوں وزراء نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ تاہم بعد ازاں دونوں وزرا نے گلے شکوے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے دونوں وزرا کے درمیان صلح کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر نے فواد چوہدری پر واضح کیا کہ جہانگیر ترین کو نکلوانے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔