• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ کے فورم پر کمیشن بننا چاہئے، یوسف رضا گیلانی

پیرس (رضا چوہدری ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکز رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سکینڈل کے متعلق کمیشن کے قیام کا فیصلہ پارلیمنٹ کے فورم پر ہونا چاہئے کیونکہ پارلیمنٹ ملک کے اٹھار کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ اور فورم ہے۔ انہوں دورہ فرانس کے دوران پیرس میں جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہےکہ یورپی یونین پارلیمنٹ کونسل کے جنرل سیکٹری جو ناروے سابق وزیراغظم اور سپیکر ہیں کی دعوت پر آیا ہوں جنہوں ظہرانہ دیا اور بین الاقوامی حالات اور خصوصی طور دہشت گردی پر تفصیل بات چیت کی اور اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے طرز حکومت کی تعریف کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام آپشن پر کام کیا مگر جب فضل اللہ نے انحراف کیا تو سوات میں کامیاب آپریشن کیا جس کی موجودہ حکمران جماعت سمیت سب نے مخالفت کی تھی انہوں نے عمران خان کی طرف پی ٹی وی پر برائے راست خطاب کے سوال کے جواب میںکہا کہ اسمبلی کی مکمل کوریج آنی چاہئے۔ عمران خان کو بھی اسی فورم پر اظہار رائے کا پورا موقع دینا چاہئے بلکہ ہر رکن پارلیمنٹ کو بولنے کا موقع ملنا چاہئے۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہماری قائد بے نظیر بھٹو شہید نے سیاست کے میدان میں جمہوری اقدار کیلئے جس جرأت وبہادی کا مظاہرہ کیا جن اصولوں کا درس دیا اقتدار میں بھی ان اصولوں کو قائم رکھنے کیلئے انہوں کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی بلکہ ملک قوم اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر وہ قدم اٹھا یاجو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ انہوں کہا کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئے میاں نواز شریف اگر پارلیمنٹ کو ساتھ لے کرچلیں تو وہ تمام مشکلات کا مقابلہ کرسکیں گے ان کو ہر طرف نظر رکھناہوگی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر چلنا ہوگا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کا کہ ان کو پارلیمنٹ کے اعتماد سے ایک ایسا کمیشن تشکیل دینا چاہئے جو ہر بدعنوانی اور الزامات اور سکینڈل کی سماعت کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے تاکہ نئی نسل کو معلوم ہوسکے کہ کون بدعنوان ہے اور کن کے ہاتھ صاف ہیں ۔
تازہ ترین