• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے لاہور بار کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور( خبرنگار خصوصی ،وقائع نگارخصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ جسٹس قاسم خان سےسینئر نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا محمد نعیم اور نائب صدر بار ایسوسی ایشن ندیم بٹ نے ملاقات کی ، وکلاء نے چیف جسٹس کی توجہ پولیس کی وکلاء کے خلاف بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی طرف دلوائی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔چیف جسٹس نے وکلاء کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون اور سر پرستی کا یقین دلایا۔
تازہ ترین