کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کی چیئر پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ ا حساس ایمر جنسی کیش پروگرام سسٹم کی خرابی دور کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کلی شیخان سمیت دیگر علاقوں میں ایمر جنسی کیش پروگرام کے سسٹم میں کچھ خرابی ہو گئی تھی جس کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے اسے ٹھیک کر دیا گیا جس کے بعد باقاعدہ طور کام شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ خرابی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔