• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31جولائی تک ملتان میں سیکرٹریٹ کا آغاز نہ ہوا تو دمادم مست قلندر ہوگا، رانا فراز

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین رانا محمد فراز نون نے کہا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کی تحریک تیز ہو چکی ہے، اب ہم صوبہ سرائیکستان قائم کرکے رہیں گے، ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اگر 31 جولائی کو ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ کا آغاز نہ ہوا تو پھر حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا اور زبردست تحریک چلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی صدر نعیم احمد خان، جنرل سیکرٹری ضلع خانیوال مستنصر حسین باللہ ایڈووکیٹ کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن دیئے گئے۔ 
تازہ ترین