• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےچین کی ٹک ٹا ک ایپ کے مقابلے میں چنگاری لانچ کر دی

بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں اپنی ایپ لانچ کر دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ایپ 'چنگاری' لانچ کی جسے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

اس نئی ایپ چنگاری کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح لپ سنکنگ کرکے مختصر ویڈیوز بنا سکتے ہیں جبکہ اس ایپ کو سماجی رابطوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس میں صارفین کو پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کو بھارت میں بھی کروڑوں صارفین کی جانب سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین