• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن کی فراہمی کیلئے نئے پلانٹس لگانے کا فیصلہ

وزرات صنعت و پیداوار نے ہیلتھ کیئتر کے پیش نظر آکسیجن کی فراہمی کیلئے آکسیجن کے نئے پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیاہے۔

اسلام آباد میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے وزرات صنعت و پیداوار کا اجلاس کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کی۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ آکسیجن سپلائی کے معاملے پر آکسیجن پروڈیوسرز کیساتھ اجلاس ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتے میں آکسیجن کے نئے تین پلانٹس کی پروڈکشن شروع کر دیں گے، آکسیجن کے پلانٹس نجی شعبہ لگائے گا۔

 وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کو ترجیحی بنیادوں پر آکسیجن سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین