وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پانی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینا چاہیے تھی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سینٹ کی سفارشات کو اہمیت دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل حکومتوں نے پانی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینا چاہیے تھی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانی کے وسائل، ڈیموں کے لیے بجٹ میں بڑی رقوم رکھی جارہی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹڈی دل کے بڑے حملے کا خطرہ موجود ہے، وزیراعظم نے اس معاملے پر بہت اجلاس کیے ہیں۔