• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ


کے الیکٹرک کی جانب کراچی میں لوڈشیڈنگ پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ایم کیو ایم کے اراکین نے کراچی میں ہونےوالی لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا اور اسامہ قادری سمیت کئی ارکان اجلاس کے دوران واک آؤٹ کر گئے۔

متحدہ قومی مومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام سے زیادتی کر رہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی صلاح الدین اور اقبال محمد علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

حیدر آباد سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ حیسکو میں ٹرانسفارمر پرائیویٹ لوگوں سے لگوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اس پر ایم کیو ایم نے ٹوکن واک آؤٹ کیا ہے، سردیوں میں حیسکو میں کچھ نہیں کیا گیا۔ صلاح الدین کے مطابق گرمیوں کے لیے پہلے سے ہی بندوبست کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب سے مطالبہ ہے کہ کراچی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔

اقبال محمد علی خان نے کہا کہ کے الیکٹرک کا آڈٹ کروایا جائے۔

تازہ ترین