امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے پرانے دعووں اور وعدوں پر غور کریں، ان کے اقتدار کا ہردن عوام کے لیے مشکل رہا ہے، بہتر ہے کہ حکومت کچھ دنوں کے لیے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں طفیل محمد کی یاد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے، اور اگلی نسلوں پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو یہی بجٹ پیش کیا جاتا، یہ تینوں جماعتیں ایک ہی در کی فقیر ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ آج ملک کو ایک سچے اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے، بہتر ہے کہ وزیر اعظم خود کو کچھ دنوں کیلئے قرنطینہ کرلیں۔