• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دونگا، فواد چوہدری

کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دونگا، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں تب تک وزیر ہوں جب تک وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں ہے۔

تازہ ترین