کراچی(سٹاف رپورٹر ) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ روٹیشن پالیسی کےتحت کیا گیا ہے۔ پی او اے کے صدر عارف حسن کو شامل کیا گیا ہے جو ہر فیڈریشن کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، پی ایس بی کے ترجمان اعظم ڈار نے کہا ہے کہ جہاں تک صوبوں کی نمائندگی کا تعلق ہے تو اس حوالے سے فیڈرل کو آرڈینیشن کمیٹی موجود ہے جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کےعلاوہ چاروں صوبوں، گلگت کے صوبائی وزراء کھیل شامل ہیں،ہر فیڈریشن کو بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے ۔