اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لےلیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سماعت کل صبح کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق دھمکی آمیز ویڈیو میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اس دھمکی آمیز ویڈیو کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا ہے اور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔