• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بجٹ میں ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے بیشتر منصوبوں بارے رقم مختص

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بجٹ 2020-21 میں ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے بیشتر منصوبوں بارے رقم مختص کردی گئی۔ ملتان ڈویژن کیلئے جاری 340 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ساڑھے سات ارب روپے جبکہ نئی سکیموں کیلئے 22 کروڑ روپے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی جانب سے مجوزہ ملتان ترقیاتی پیکج کی متعدد سکیمیں بھی بجٹ میں شامل کی گئیں۔ صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ کی گئی۔ ملتان میں بے سہارا افراد کیلئے مستقل پناہگاہ کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے، زراعت کے شعبے میں تحقیق کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ملتان میں 500 بیڈز پر مشتمل نشتر 2 ہسپتال کے لئے 1 ارب روپے، فارمیسی اور سٹور بلاک کے لئے 35 کروڑ روپے، چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبے کیلئے 15 کروڑ روپے، زیر تعمیر ڈی ایچ کیو کیلئے ساڑھے 14 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور کھیلوں کے فروغ کے لئے متعدد سکیمیں بجٹ کا حصہ بنیں ہیں۔
تازہ ترین