• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ 12ارب روپے لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔اس سلسلہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سفارشات مرتب کرنے کے لئے اراکین اسمبلی کا ایک اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔جس میں وفاقی وزیرآ مملکت تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن،سنیٹر چوہدری سعود مجید، کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر،انتظامی افسران اوراراکین اسمبلی و مسلم لیگی رہنما چوہدری خالد محمود ججہ، خالد محمود وارن،شعیب اویسی،افضل گل،سید مسعود عالم،کاظم پیرزادہ،رئیس محبوب، رضا پیرزادہ،میاں شاہد اقبال،سید عامر شاہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع رحیم یار خان اور بہاول نگر کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق سفارشات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ستلج جھیل اور ربڑ ڈیم کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین