• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سند میں وبائی بیماری کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5103 نئےٹیسٹ کیے گئے تھے ، 24 گھنٹوں کے دوران 1150 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ کیے گئے ٹیسٹ کا 22 فیصد نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک 414248 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، صوبہ بھر میں 76318 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج مزید 27 کورونا کے مریض انتقال کرگئے ہیں جن کے بعد کورونا کے باعث ا ب تک 1205 اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مزید 1252 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اب تک 41992 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور سندھ میں صحتیابی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 33121 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے گھروں میں 31668 اور آئسولیشن سینٹرز میں 78 مریض جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1375 کورونا مریض موجود ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 672 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت کورونا کے 110 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیںاور آج صوبے کے 1150 کیسز میں سے کراچی میں1050نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع شرقی 322، ضلع جنوبی 300 اور ضلع غربی میں 143 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں اور اسی طرح ضلع وسطی 111، ملیر 88 اورکورنگی میں 86 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

سید مراد علی شاہ نے اندرون سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 22، جامشورو اور گھوٹکی میں 7-7، دادو میں 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں 3-3، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 2-2، شہیدبینظیرآباد میں ایک مزید کیسز ظاہر ہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، خود کو بچائیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

تازہ ترین