• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن سروس کیلئے منتخب ہونے والی طالبہ رابیل کینیڈی کو شاہ محمود کی مبارکباد

شاہ محمود قریشی نے فارن سروس کیلئے منتخب ہونے والی طالبہ رابیل کینیڈی کوفون کرکے مبارکباد دی ہے۔ 

وزیر خارجہ نےسی ایس ایس میں نمایاں کامیابی اورفارن سروس کے لیے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ رابیل کینیڈی کا اپنی محنت اور لگن سے مقابلے کا امتحان پاس کرنادوسروں کے لیےمشعل راہ ہے۔

وزیرخارجہ نے رابیل کینیڈی کے والد جان کینیڈی کو بھی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ جان کینیڈی کرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ایف بی آر میں بطور ڈرائیور تعینات ہیں۔

ایف بی آر میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دینے والے جان کینیڈی کی باصلاحیت بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کو ایک خط لکھا گیا ہے، خط میں جان کینیڈی کو اُس کی بیٹی رابیل کینیڈی کے سی ایس ایس ( سینٹرل سُپیرئیر سروس ) امتحان پاس کر کے پاکستان کے محکمہ خارجہ میں خدمات کے لیے چن لیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے رابیل کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین