اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وزیراعظم ہاؤس میں پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی (پی یو ای ای ٹی) کے قیام کےمنصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اس منصوبہ کیلئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں، منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی خدمات ہائرکرنے کیلئے اخبارات میں اشتہارات بھی دیدئیے گئے ہیں ۔