ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ہمارے دفاعی ذرائع کسی سودے بازی یا رعایت کا موضوع نہیں بن سکتے۔
تہران سے جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحتیں اس کے حق دفاع کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تحفظات کو مسترد کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی ذرائع کسی قسم کی سودے بازی یا رعایت کا موضوع نہیں بن سکتے۔