• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30جون تک کورونا کے کیسز 3 کے بجائے سوا دو لاکھ ہونگے، اسد عمر

30جون تک کورونا کے کیسز 3 کے بجائے سوا دو لاکھ ہونگے، اسد عمر 


اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ 30جون تک کورونا کے کیسز 3 کے بجائے سوا دو لاکھ ہونگے، حکومت کے مؤثر اقدامات اور عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے بہتر نتائج آ رہے ہیں، ابھی خطرہ ٹلا نہیں اگر حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا توصورت حال خراب ہو سکتی ہے،30جون تک کورونا کے کیسز 3کے بجائے سوا دو لاکھ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو این سی او سی میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم صحیح کام کریں گے تو صورت حال قابو میں رہے گی، قوم نے احساس زمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ حکومت نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں۔ صوبوں سے ہفتہ میں 3 بار اعداد و شمار سے این سی اوسی کو آ گاہ کیا جاتا ہے جبکہ دیگر اداروں سے معلومات فراہم کی جاتی ہیںہیں۔

تازہ ترین