کوئٹہ(پ ر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے لسبیلہ شہر و کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر دو برف خانوں سمیت تین ہوٹلوں جبکہ تین جنرل سٹورز پر جرمانے عائد کردیئے۔بی ایف اے حکام نے کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں برآمد ہونے والا گٹکا پان پراگ ،زائد المیعاد اشیاء اور چائنیز نمک قبضے میں لے کر موقع پر تلف کردیا۔بی ایف اے فوڈ سیفٹی حکام نے اس دوران علاقے میں موجود ہوٹلوں ،بیکرز،جنرل سٹورز اور مختلف اشیاء خورد و نوش کے پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات و اشیاء کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا،ہوٹلوں کو صفائی کے ناقص انتظامات ،چائنیز نمک کے استعمال ،بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،برف کارخانوں کو گندے پانی سے برف کی تیاری، زنگ آلود ٹرانسپورٹیشن و مشینری پر جرمانہ کیا گیا جبکہ جنرل سٹورز کے خلاف زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء کی موجودگی اور مضر صحت و ممنوعہ گٹکا پان پراگ کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔