ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ صحت کو انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے، ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں۔ ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہونا چاہیے، یہ بات انہوں نےڈویژن میں ڈینگی کنٹرول اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان ،اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے۔