• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی عزیز میمن قتل کا حتمی چالان عدالت میں جمع

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں چار ماہ قبل قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے کیس کا حتمی چالان کنڈیارو کے سول جج کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ چالان میں گرفتار کیمرہ مین اویس قریشی کو بے قصور قرار دیا گیا۔

پولیس نے حتمی چالان آج کنڈیاروں کے تھرڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: صحافی عزیز میمن کے قتل کا ایک ملزم گرفتار

حتمی چالان میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار کیمرا مین بے قصور ہے جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے عدالت کے روبرو 2 مرکزی ملزمان مشتا ق سہتو اور افسد سہتو کو روپوش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: صحافی عزیز میمن کو قتل کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی

صحافی عزیز میمن کی لاش16فروری کو محراب پور میں نہر سےملی تھی۔ پورٹ مارٹم رپورٹ میں عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کے باعث بتائی گئی تھی۔

تازہ ترین