• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ایسا قانون بنارہے ہیں جس کا اطلاق سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کھلاڑیوں پر بھی ہوگا۔

لاہور سے ویڈیو کانفرنس میں پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے بتایا کہ محمد حفیظ نے جو کیا غلط کیا، کیوں کہ اس سے بدنامی ہوئی، حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں لیکن ان پر بھی کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔

وسیم خان کہا کہ پی سی بی، انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پروٹوکول کو فالو کر رہا ہے، ای سی بی کے مطابق انگلینڈ آنے والے کھلاڑی کے دو کورونا ٹیسٹ نیگیٹو ہونے چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل سلیم نے بطور ڈاکٹر دورہ انگلینڈ کو ہائی رسک قراردیا تھا، لیکن رسک تو پورے دورے میں رہے گا بورڈ کا کام پلیئرز کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کروانے سے پہلے بتا دیا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے، کوئی بات خفیہ نہیں رکھی جائے گی۔

تازہ ترین