آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جی سی سی ممالک میں کورونا سے صحت یاب افراد کا تناسب 72 فیصد ہوگیا

خلیجی ممالک کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ملکوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے  مطابق ادارہ شماریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے تک خلیجی ملکوں میں متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 152 تک پہنچ گئی، ان میں سے 303964 صحت یاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو شفایاب افراد کی تعداد 2589 رہی اور کل صحت یاب افراد کی تعداد 120471 ہوگئی۔

  متحدہ عرب امارات میں اس مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 35469 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر سلطنت عمان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 36034 اور شفایاب افراد کی کل تعداد 19482 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کویت میں کورونا وائرس سے کل متاثرین 43703 ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد 33969 تک پہنچ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید