• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران ہنگامہ مجرمانہ تشدد ہے، ٹرمپ


امریکی صدر نے بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی مجرمانہ تشدد قرار دیدی۔

واضح رہے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں موت کے بعد امریکا سمیت پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یہ احتجاج بعدازاں بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فام کی زندگی اہمیت رکھتی ہے) کے عنوان میں ڈھل گیا۔

اس دوران امریکا میں پر تشدد واقعات ہوئے جن میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے قیمتی املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابتدا سے ہی ان مظاہروں کے مخالف رہے ہیں جبکہ اب بلیک لائیوز میٹر مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی مجرمانہ تشدد قرار دیدی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں نصب یادگاروں کے تحفظ سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم ملک امریکا کے خلاف ایسی لاقانونیت کرنیوالوں کو سخت سزا دیں گے۔

تازہ ترین