• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کا اجتماعی قربانی کیلئے جگہ و دیگر سہولیات دینے کا اعلان

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعی قربانی کے لیے جگہ اور دیگر سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

افتخار شالوانی کی زیر صدارت فلاحی تنظیموں کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا پھیلاؤ کو روکنے اور شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں فلاحی تنظیموں کے ذریعے قربانی کے انتظامات پر غور کیا گیا، تنظیموں نے بکنگ اور گوشت کی فراہمی کے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیمیں اپنے آن لائن لنک یا دیگر تفصیلات مشتہر کریں گی، شہری فلاحی تنظیموں کے انتظام سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انتظامیہ قربانی کے لئے جگہ کی فراہمی میں مدد کریگی، فلاحی تنظیموں کے اقدام سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین