کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریلوے گودام کے بی ایکس میں اندرون ملک سے بڑے پیمانے پر سگریٹ لا کر ذخیرہ کرنے کی اطلاع پر آئی ایند آئی ان لینڈ ریونیو نےہفتہ کو ریلوے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کر لئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اندرون ملک سے بغیر سینٹرل ایکسائز دیوٹی اور سیلز ٹیکس ادائیگی کے فیکٹریوں سے سگریٹ نکال کر لائے جاتے ہیں اور یہاں کی مارکیٹ میں سپلائی کئے جاتے ہیں ۔ہفتہ کو سگریٹ کے جو بنڈل پکڑے گئے ہیں وہ مقامی برانڈ کے ہیں اس لئے امکان ہے کہ یہ ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس چوری کا معاملہ ہے اس لیے ان کے مالکان سے ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی رسیدیں طلب کی گئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔